مسئلۂ فلسطین ،

iqna

IQNA

ٹیگس
تہران( ایکنا) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے اندر اومان کی صدارت میں عرب لیگ کے 153ویں اجلاس نے مسئلۂ فلسطین کے کسی بھی عادلانہ سیاسی حل کے بغیر خاتمے کی کھل کر مخالفت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ اسلامی مزاحمتی محاذ اور فلسطینی آزادی کی تحریکوں کو مدد فراہم کرنیکا ایک قانونی راستہ ہے۔ عرب لیگ کے اس اجلاس میں تمام ممالک، اداروں، کمپنیوں اور زندہ ضمیر انسانوں سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ ہر قسم کے تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی منصوبے "صدی کی ڈیل" کی ایک مرتبہ پھر بھرپور مذمت بھی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 3507338    تاریخ اشاعت : 2020/03/07

تہران( ایکنا) المیادین کو دیئے گئے انٹرویو میں حماس کے مرکزی رہنما نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر مبنی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی ایک مرتبہ پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل تھا۔ انہوں نے اسرائیل کیطرف سے جہاد اسلامی فلسطین اور حماس کے درمیان اختلافات کے بیج بوئے جانے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطرات ابھی ٹلے نہیں تاہم غزہ کا متحدہ مزاحمتی محاذ مشترکہ دشمن کے مقابلے میں اپنی پوری قوت کے ساتھ ڈٹا رہیگا۔
خبر کا کوڈ: 3507336    تاریخ اشاعت : 2020/03/06